مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آئندہ ہفتہ صوبہ سیستان و بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع ابلاغ میں صدر روحانی کی مشیر محترمہ ڈاکٹر زہرا اربابی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے صدر روحانی آئندہ ہفتہ صوبہ سیستان و بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے اور اس دورے کے دوران صدر حسن روحانی زاہدان، زابل اور چابہار میں عوام کے عظیم اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
مہر نیوز/ 8 اپریل / 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آئندہ ہفتہ صوبہ سیستان و بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
News ID 1834884
آپ کا تبصرہ